پاکستان
19 مئی ، 2015

نلترہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی انڈونیشیا کے سفیرانتقال کرگئے

نلترہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی انڈونیشیا کے سفیرانتقال کرگئے

سنگاپور ......سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمدانتقال کر گئے ۔انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد سنگاپور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔سانحہ نلتر میں انڈونیشیا کے سفیر کا 70 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے انڈونیشیا کے سفیر کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مغفرت کی دعا کی ۔ وزیر اعظم نے انڈونیشیا کے سفیر کی باہمی تعلقات کیلئے خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :