19 مئی ، 2015
کراچی ......سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر آج کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں آج ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے حامی عبوری ضمانت ختم ہونے پر پیش ہونگے۔ عدالت نے ذوالفقار مرزا اور انکے حامیوں کیخلاف درج انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج3 مقدمات میں 19 مئی تک عبوری ضمانت دی تھی ۔ ذوالفقار مرزا اور انکے حامیوں کیخلاف بدین میں ہنگامہ آراہی اور دہشت پھیلانے کے الزام پر مقدمات درج کیے گئےہیں ۔ دوسری جانب پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی طرف جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کربند کردیا۔ عدالت کے اطراف پولیس اور کمانڈو پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات ہے۔