19 مئی ، 2015
کراچی ......کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں 3 دہشتگردوں کی اطلاع پر پولیس کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے جنجال گوٹھ کے علاقے سے 3 دہشتگردوں کے گزرنے کی اطلاعات تھیں، جنھیں گرفتار کرنے کیلئے پولیس اسٹینڈ بائی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3 موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 2 ملزمان فرار ہوگئے۔