پاکستان
19 مئی ، 2015

بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ کا کوئٹہ چھاونی کا دورہ

بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ کا کوئٹہ چھاونی کا دورہ

کوئٹہ ......جامعہ بلوچستان کے طلباء و طالبات نے کوئٹہ میں چھاونی کا دورہ کیا اور پاک فوج کےشہداء کی یادگار پر بھی حاضری دی ۔ بلوچستان یونی ورسٹی کے طلبا و طالبات سبز ہلالی پرچم تھامے ایک روز ہ دورے پر کینٹ پہنچے ، طلبا نے سب سے پہلے پاک فوج کےشہداء کی یادگار پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یادگار شہداء پرکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ ،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل آفتاب،وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال اور دیگر اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے خطاب میں طلبا وطالبات کو کینٹ آنے اور ایک دن پاک فوج کے ساتھ منانے پر خوش آمدید کہا۔ ان کے خطاب کے دوران طلباء و طالبات نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مزید خبریں :