پاکستان
19 مئی ، 2015

سوشل میڈیا پر ایگزیکٹ کی ڈگریوں سے متعلق رپورٹ کا چرچا

سوشل میڈیا پر ایگزیکٹ کی ڈگریوں سے متعلق رپورٹ کا چرچا

کراچی .......سوشل میڈیا پر ایگزیکٹ کی ڈگریوں سے متعلق رپورٹ پر کئی شگفتہ تبصرے سامنے آئے۔ یہی تبصرے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنا، ایک بلاگر کو مہنگا پڑ گیا، ایگزیکٹ نے بلاگر کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ایگزیکٹ سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ایک میلا سا سج گیا۔ کچھ من چلوں نے اسے بھی تفریح کا بہانہ بنایا اور طرح طرح کے جملے کسے۔ ایسے ہی کچھ جملے ایک ویب سائٹ پاک ٹی ہاؤس پر بلاگر ملک عمید نے شائع کیے ۔ یہ کام ایگزیکٹ کو پسند نہ آیا اور کمپنی نے پاک ٹی ہاؤس ویب سائٹ کے بانی، معروف صحافی رضا رومی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ اس نوٹس میں کہا گیا کہ ایگزیکٹ سے متعلق مواد ویب سائٹ سے فوری ہٹایا جائے، غیر مشروط معافی مانگی جائے۔ ایسا نہ کیا گیا تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائیگا۔

مزید خبریں :