پاکستان
19 مئی ، 2015

سندھ اسمبلی:وزیراعلیٰ نے تنقید پراپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سندھ اسمبلی:وزیراعلیٰ نے تنقید پراپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی .......وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونےوالےواقعے پر کوئی آواز نہیں اٹھائی جاتی ۔ ارباب غلام رحیم جب وزیراعلیٰ تھے اور اس وقت کور کمانڈر پر حملہ ہوا تو کیا انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بستی بسانا کھیل نہیں ہے بستے بستے بستی ہے ۔ سندھ اسمبلی میں خطاب میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے خود پر ہونے والی تنقید پراپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید اپوزیشن کا حق ہے ،لیکن الزام لگاکر ثبوت بھی دیں۔اگرکراچی میں امن وامان نہیں توسرمایہ کارکیوں یہاں آرہے ہیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے ترقیاقی کاموں پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں کام کیا ہے ۔ صوبے میں 10 یونیورسٹیوں ، 10فلائی اوورز کی تعمیرکے لیے فنڈز سندھ حکومت نے ہی دیے۔تھر کے مسائل پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جتنی سہولیات مٹھی کے اسپتالوں میں ہیں اتنی سہولیات تو میر پور خاص میں بھی نہیں ہیں۔تھر اور ریگستانی علاقوں کیلئےقانون پاس کیا ہے۔تھراگلے 5 سالوں میں ملک کا ترقی یافتہ شہر ہوگا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ انکی نظر ہر شعبے پر ہے اور صوبے میں کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزید خبریں :