19 مئی ، 2015
اسلام آباد..........قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے ایگزیکٹ اسکینڈل کا نوٹس لے لیا، بدھ کے اجلاس میں ایگزیکٹ اسکینڈل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ رکن قائمہ کمیٹی علی رضا عابدی کی جیو نیوز سے بات چیت میں کہا ہے کہ یہ بہت بڑا اسکینڈل ہے،پاکستان کی ساکھ کا معاملہ ہے، اسکینڈل کی تہ تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی، کسی کو پاکستان کا وقار داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔