19 مئی ، 2015
لاہور..........مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثریا نسیم کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے ستم کا شکار ہوئیں،اس کمپنی نے ان کے بیٹے کو بھاری تنخواہ پر ملازمت کا اپوائنٹ لیٹر جاری کیا مگر بعد میں سب کچھ جعلی نکلا ۔ ثریا نسیم کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے بیٹے کو ایگزیکٹ میں پرکشش جاب آفر ہوئی،لیکن ان کے بیٹے نے محسوس کیا کہ یہ سارا کام جعلسازی ہے اور اسی لیے نوکری چھوڑکر آگیا۔