پاکستان
19 مئی ، 2015

ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ 2013میں صرف 26روپے ٹیکس دیا

ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ 2013میں صرف 26روپے ٹیکس دیا

کراچی .......ایگزیکٹ کے مالک شعیب احمد شیخ دنیا کے امیر ترین آدمی بننے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ لیکن وہ پاکستان میں ٹیکس کتنا دیتے ہیں یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔ ایگزیکٹ کے مالک شعیب احمد شیخ اپنی ایک تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ وہ دنیا کے امیر ترین آدمی بننا چاہتے ہیں ۔ لیکن یہ خواہش رکھنے والے شعیب احمد نے 2012 میں صرف 19 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ میں انہوں نے صرف 26 روپے ٹیکس دیا۔ادھر سندھ بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین تاشفین نیازکا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ نے کسی قسم کا ٹیکس نہیں دیا،حکومت اس سلسلے میں اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں مزید ثبوت حاصل کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :