پاکستان
19 مئی ، 2015

سی ڈبلیو پی میٹنگ،اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

سی ڈبلیو پی میٹنگ،اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد......سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 3ارب روپے مالیت کے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ 51ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے 5منصوبوں کی منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو سفارش کر دی ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا،جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے آزاد کشمیر میں حکومت کی ڈیزاسٹرنمٹنے کیلئے صلاحیت بہتر بنانا اور مکران کوسٹل ہائی وے کو نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ گوادرسے ملانے کا 50کروڑ روپے کا منصوبہ شامل ہے، جن منصوبوں کی ایکنک کو منظوری کی سفارش کی گئی ہے، ان میں بلوچستان میں گودار ضلع میں 8ارب 86کروڑ روپے کی بسول ڈیم کی تعمیر , 7ارب 93کروڑ روپے لاگت سے گوادرہی میں شادی کار اسٹوریج ڈیم ،پنجاب میں 10ارب روپے لاگت کا ڈیزاسٹر امپرومنٹ منصوبہ ، پنجاب ہی میں 17ارب69کروڑ روپے لاگت سے فلڈ ایمر جنسی ری کنسٹرکشن منصوبہ سمیت آزاد کشمیر میں 6ارب 64کروڑ روپے کا فلڈ سے تباہ ہونے والے روڈ کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے۔

مزید خبریں :