19 مئی ، 2015
کراچی ......ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسیکنڈل میں ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ایگزیکٹ کراچی کے دفتر میں چھاپے کے دوران ایف آئی اے اہلکار متعدد دستاویزات ساتھ لےگئے۔دستاویزات میں امریکی محکمہ خارجہ کا تصدیق نامہ بھی شامل ہے۔کراچی میں ایگزیکٹ کے دفتر میں چھاپے کے دوران ایف آئی اے کو بہت سے دستاویزات ملے۔ جن میں مختلف اداروں کی ڈگریاں ،سرٹیفکیٹس ،ڈگریوں کی تصدیق کے لیے مختلف ملکوں کے تصدیق نامے، سنگاپوراورکینیاکے سفارت خانے کے دستاویزات شامل ہیں۔ امریکی سیکریٹری خارجہ کے تصدیق شدہ دستاویزات ،مختلف یونیورسٹیوں کے لیٹرہیڈ کے نمونےاور فیس ادائیگی کی رسیدیں بھی برآمد کی گئیں