پاکستان
20 مئی ، 2015

گلگت بلتستان اسمبلی کے 23 حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے 23 حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

گلگت........الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 23 حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق حتمی فہرست میں 497 میں سے 267 امیدوار شامل ہیں، قانون سازاسمبلی کےلیے 8جون کو انتخابات ہورہے ہیں۔ ان حلقوں میں سب سے زیادہ امیدوار ضلع استور کے حلقہ نمبر دو،جی بی ایل اے 14 میں ہیں،جہاں 32 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ سب سے کم امیدوار ضلع گانچے کے حلقہ نمبر ایک جی بی ایل اے 22 میں ہیں، جہاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، جبکہ گانچے ہی کے حلقہ نمبر تین جی بی ایل 24 میں صرف تین امیدوار میدان میں اُتریں گے۔

مزید خبریں :