20 مئی ، 2015
لاہور......... مسلم لیگ نون کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کی خبروں سے ملک کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، معاملے کی شفاف تحقیقات ہوں گی۔ ماڈل ٹاؤن ٰ لاہورمیں وزیر اعلی ٰروز گار سکیم کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کمپنی سے متعلق خبروں سے ملک کی ساکھ متاثر ہوئی ہے،معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے میلے سج رہے ہیں، زمبابوے ٹیم کی آمد خوشگوار جھونکا ہے، اب دیگر ملکوں کے کھلاڑی بھی پاکستان کا رخ کریں گے۔ حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ کون زبانی جمع خرچ کرتا ہے اورکون کام،عوام کوسب معلوم ہے، اب سیاست وہی کرے گا جس کے دل میں عوام کیلئے نرم گوشہ ہوگا۔