دنیا
10 مئی ، 2012

شام کے دارالحکومت دمشق میں دو زبردست دھماکے

شام کے دارالحکومت دمشق میں دو زبردست دھماکے

دمشق… شام کے دارالحکومت دمشق میں دو زبردست دھماکے سنے گئے ہیں جن میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے Qazaz انٹرسیکشن کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے ، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو فورا گھیرے میں لے لیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ رہی ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق عمارتیں لرز گئیں اور شیشے ٹوٹ گئے ،،علاقے سے عورتوں کے کراہنے کی آوازیں آرہی ہیں۔

مزید خبریں :