geonewsurdu.tvurdu.geo.tv
21 مئی ، 2015
کراچی......ایکشن سے بھرپور فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری ’’میڈ میکس فیوری روڈ‘‘ کل پاکستانی سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔ میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم’’میڈ میکس فیوری روڈ‘‘کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے، جہاں موت کاراج ہے۔ ان حالات میں میکس ٹیم اپنی ہمت اور بہادری سے موت کا مقابلہ کرتی ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم امریکی سینما گھروں میں دھوم مچانے کے بعد پاکستانی سینماؤں میں کل ریلیز ہورہی ہے۔