21 مئی ، 2015
ملتان.......ملتان کے حلقہ پی پی 196میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمود الحسن کامیاب ہوگئے۔غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق رانامحمود الحسن کو28324 ووٹ ملے جبکہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 18112 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،پیپلز پارٹی کے چوہدری حسین آرائیں کو 6519 ووٹ ملے۔