دنیا
10 مئی ، 2012

شام میں کار بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک و زخمی

شام میں کار بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک و زخمی

دمشق… شام کے دارالحکومت دمشق میں دہرے کار بم دھماکوں کی دہشتگردانہ کارروائی میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شام کے ٹی وی کے مطابق جنوبی ضلع میں Qazaz انٹرسیکشن کے قریب دو دھماکے کیے گئے۔ ٹی وی فوٹیج کے مطابق درجنوں تباہ حال جلی ہوئی گاڑیاں جائے وقوع پر موجود ہیں جن میں انسانی لاشیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا اور ایک لاری ٹرک بھی الٹا ہوا ہے۔

مزید خبریں :