22 مئی ، 2015
کانز.........کانز فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ ستاروں نے نیلامی کے ذریعے تین کروڑ ڈالرز جمع کیے،یہ رقم ایڈزسے متعلق تحقیق پر خرچ کی جائے گی ۔فلاحی مقصد کے لئے منعقد کی گئی اس نیلامی میں مجسمے ،قد آورتصاویراورپکاسو کے بنائے گئے اسکیچز بھی رکھے گئے تھے،جن سے چھ لاکھ یوروز کی آمدنی ہوئی۔تقریب میں برطانوی گلوکارہ چارلی اوراطالوی کلاسیکل گلوکارہ اینڈریا بوسیلی نے بھی پرفارمنس پیش کی،تقریب میں لیونارڈو ڈی کپریو،سیانا ملر،سمیت ہالی وڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔