10 مئی ، 2012
لاہورہ…پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہٴ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین ذکا اشرف کی پریس کانفرنس کے بعد چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے ٹیموں کا اعلان کیا ، مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، جس کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں مصباح الحق، محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، عدنان اکمل، عمر گل، سعید اجمل، عبدالرحمن، محمد سمیع، فیصل اقبل، جنید خان، آفاق رحیم، محمد ایوب ڈوگر اور اعزاز چیمہ شامل ہیں۔ون ڈے کے اسکواڈ میں مصباح الحق، محمد حفیظ، ناصر جمشید، یونس خان، عمر اکمل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، عمرگل، راحت علی، سعید اجمل، عبدالرحمن، محمد سمیع، اسد شفیق، اعزاز چیمہ، اظہر علی اور عمران فرحت شامل ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں محمد حفیظ، خالد لطیف، احمد شہزاد، شعیب ملک، عمر اکمل، شکیل انصر، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، سہیل تنویر، سعید اجمل،رضا حسن، عمر گل، حارث صہیب، محمد سمیع، حماد اعظم اور ناصر جمشید شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ قیادت کریں گے، جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔