10 مئی ، 2012
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ کپتانی کے پیچھے کبھی نہیں بھاگا،محمد حفیظ کیلئے نیک خواہشات ہیں ۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلا اور ملک کی کامیابی اولین ترجیح رہی ،کپتانی کے پیچھے نہیں صرف پاکستان کی کا میابی کیلئے کھیلتا ہوں ۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی کپتانی کا تاج محمد حفیظ کو سونپے جانے پر اپنے رد عمل میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات محمد حفیظ کے ساتھ ہیں ۔