10 مئی ، 2012
اسلام آباد … بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 اور لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل اور لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی۔ صدر زرداری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ایڈوائس پر ہائیکورٹس کے 8 ججز کو مستقل اور 4 کو توسیع دینے کی منظوری دی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے 3 ججز جسٹس عبدالقادر مینگل، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس ہاشم کاکڑ کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، جسٹس عبدالستار اصغر، جسٹس محمود مقبول، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد امیر کو مستقبل کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز جسٹس محمد یونس، جسٹس افتخار حسین شاہ، جسٹس کاظم شمسی اور جسٹس شہزاد احمد کو ایک سال کی توسیع دیدی گئی ہے۔