10 مئی ، 2012
لندن …پاک برطانیہ اسٹریٹجک مذاکرات کامشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاک برطانیہ باہمی تجارت کاحجم2015تک ڈھائی ارب پاوٴنڈزکرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق برطانوی کمپنیاں پاکستانی تجارتی منڈی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔پاک برطانیہ اسٹریٹجک مذاکرات میں استحکام آیاہے جبکہ پاک برطانیہ تجارت کیلئے روڈمیپ شروع کیاجا چکا ہے ۔برطانیہ کی100کمپنیاں پہلے ہی پاکستان سے تجارت کررہی ہیں۔بر طانوی وزیر اعظم نے پاک برطانیہ اسٹریٹجک مذاکرات کے موقع پر کہنا ہے کہ پاکستان کے دوست ہمارے دوست ہیں اور پاکستان کے دشمن ہمارے دشمن ہیں،ڈیوڈکیمرون نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ گیلانی پاکستان میں جمہوریت مستحکم کررہے ہیں۔