پاکستان
10 مئی ، 2012

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 24 گھنٹوں میں ختم ہو جائیگی،نوید قمر

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 24 گھنٹوں میں ختم ہو جائیگی،نوید قمر

اسلام آباد …وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 24 گھنٹوں میں کم ہو کر ختم ہو جائیگا،بجلی کی پیداوارمیں اچانک کمی بعض پاور پلانٹس میں فنی خرابی کیوجہ سے تھی،سسٹم میں دوبارہ بجلی شامل کرنے کیلیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، بجلی کا بحران قومی مسئلہ ہے، پوری قوم کو تعاون کرنا چاہیے، احتجاج اور توڑ پھوڑ مسائل کا حل نہیں ،توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر 3صوبوں نے عمل کرنا شروع کیا ہے،جس صوبے کے مطالبے پر کانفرنس ہوئی وہ عمل نہیں کر رہا،بازار جلد بند کرنے سے بجلی گھروں اور کارخانوں کیلیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :