10 مئی ، 2012
پیرس …فرانس میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں57سالہ صدر نکولس سرکوزی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جسکے بعد ناصرف اب وہ اپنے عہدے بلکہ سیاست سے بھی علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔اپنے شوہر کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے ارادے کے بعد انکی ماڈل و گلوکارہ اہلیہ 44سالہ کارلا برونی بھی خاتوں اولِ کے اعزاز سے محروم ہونے جارہی ہیں لہٰذا اب انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کی طرف واپسی کا اعلان کردیا ہے۔فرانسیسی خاتونِ اول بن کر شوبز سے وقتی کنارہ کشی اختیار کرنے والی کارلا برونی ایک بار پھر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں جس کے بارے میں انکے پروموٹر کا کہنا ہے کہ انکا نیا البم رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میںآ جائیگا۔اسکے علاوہ کارلا برونی اپنے خاندان کے تاریخ بارے میں ایک ڈاکیومنڑی بھی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں وہ اپنا کردار خود ادا کریں گی۔