30 مئی ، 2015
اسلام آباد ......عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت میں افتخار چوہدری کے وکیل شیخ احسن الدین نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان سابق چیف جسٹس سے تعصب رکھتے ہیں، مقدمے کی پیروی نہیں کر سکتے ۔انہوں نے اعتراضات پر جواب داخل نہیں کرایا گیا ،جواب داخل نہ کرانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد تنویر میر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کی ۔افتخار محمد چوہدری نے عمران خان پر عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر 20 ارب روپے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ کیس میں افتخار چوہدری کے وکیل احسن الدین شیخ نے بابر اعوان پر متعصب ہونے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بابر اعوان سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے تعصب رکھتے ہیں، مقدمے کی پیروی نہیں کر سکتے ۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے اعتراضات پر جواب داخل نہیں کرایا گیا، عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کچھ دیر میں سنایا جانے کا امکان ہے ۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خاور عامر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت 20 ارب روپے کے ہر جانے کے دعویٰ کی سماعت کا اختیار نہیں رکھتی، جس پر عدالت نے ریمارکس دئے کہ اگر آپ کو اعتراض ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جائیں ۔