30 مئی ، 2015
کوئٹہ ......سانحہ مستونگ میں جاں بحق 20افراد کے لواحقین گورنر اور وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے میتیں رکھ احتجاج کررہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک لواحقین سےمذاکرات کیلئے پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف آپریشن کررہے ہیں۔اس سے قبل لواحقین نے سول اسپتال کوئٹہ کے باہر مظاہرہ کیا جبکہ جناح روڈ پر دھرنا دے کر اسے بلاک کئے رکھا اور میتیں ایمبولینس سے باہر نکالنے سے بھی انکار کر دیاتھا۔مشتعل مظاہرین سے حکومتی اراکین کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد لواحقین میتیں لے کر گورنر اور وزیراعلیٰ ہائوس کی طرف مارچ کرگئے ۔مارچ کے شرکاء اس موقع پر نعرے بازی کرتے رہے ۔اس دلخراش واقعے پر پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی نے صوبے بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔