30 مئی ، 2015
ایبٹ آباد......ایبٹ آباد کی یونین کونسل نملی مہرہ میں کسان کونسل کے غلط بیلٹ پیپر پہنچنے پر تمام پولنگ اسٹیشنوں پرانتخابی عمل روک دیا گیا ہے۔مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپر سے خواتین پریشان ہوگئی ہیں۔صوبے بھر کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین اور عملہ الجھ پڑا جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر بدنظمی کے باعث انتخابی عمل شروع نہیں ہوسکا ہے۔