پاکستان
30 مئی ، 2015

ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک کی توسیع

ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک کی توسیع

کراچی .....کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک کی توسیع کردی ہے۔ادھر ذوالفقار مرزا کا پاسپورٹ سرکاری تحویل میں لینے کی درخواست پر سابق صوبائی وزیر اور حکومت سندھ کو 10 جون کیلئے نوٹس جاری کردیاہے۔سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کیخلاف درج مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک کی توسیع کر دی۔ذوالفقار مرزا کے مقدمات سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت بھی 10 جون کوہو گی،ان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک میں زیرسماعت ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا پاسپورٹ سرکاری تحویل میں لینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست بدین کے تاجروں کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ ذوالفقار مرزا اگر بیرون ملک چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے لہذاجب تک ذوالفقار مرزا کیخلاف مقدمات زیر سماعت ہیں انھیں بیرون ملک جانے نہ دیا جائے۔عدالت نے مزید کارروائی کیلئے حکومت سندھ اور ذوالفقار مرزا کو 10 جون کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

مزید خبریں :