30 مئی ، 2015
نوشہرہ .....نوشہرہ کی یونین کونسل رشکئی میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد بیلٹ باکس توڑنے اور کاسٹ کیے گئے ووٹوں کو جلائے جانے کے بعد ڈپٹی کمشنر ذکا اللہ خٹک نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ بند کرادی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے یونین کونسل رشکئی میں تمام8 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل روک دیا ہے۔ڈی سی کے مطابق مختلف جماعتوں کے مشتعل کارکنوں نے بیلٹ باکس ٹوڑ دئیے اور ووٹوں کو آگ بھی لگائی ،جس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث انتخابی عمل روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی بیلٹ باکس پاک فوج نے اپنی تحویل میں لیے لیے،سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے۔ذکاء اللہ خٹک نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر کے تمام ریٹرننگ افسراپنے علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں الیکشن کالعدم قرار دیدیں ۔