پاکستان
30 مئی ، 2015

سانحہ مستونگ : جاں بحق افراد کی میتیں تدفین کیلئے پشین روانہ

سانحہ مستونگ : جاں بحق افراد کی میتیں تدفین کیلئے پشین روانہ

کوئٹہ ......سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیں تدفین کیلئے پشین روانہ کردی گئی ہیں ۔لواحقین نے وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے میتیں رکھ کر احتجاج کیا ۔اس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے لواحقین سے مذاکرات کئے ،ان کا کہناتھا کہ مستونگ واقعے کا رد عمل بہت ہوسکتا تھا ،پارلیمانی جماعتوں نےردعمل کو بہت کم کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف آپریشن کررہے ہیں۔قبل ازیں سانحہ مستونگ کے جاں بحق افراد کے لواحقین نے سول اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا جبکہ جناح روڈ پر دھرنا بھی دے کر سڑک بلاک کردی تھی ۔لواحقین اور حکومتی اراکین کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ،لواحقین نے اس دوران میتیں بھی ایمبولینس سے باہر نکالنے سے بھی انکار کردیا تھا ۔جس کے بعد دھرنے پر بیٹھے افراد نے گورنر اور وزیراعلیٰ ہائوس کی طرف مارچ کیا ۔

مزید خبریں :