30 مئی ، 2015
کوئٹہ .....وزیراعظم نواز شریف اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالمالک کے درمیان اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس کوئٹہ میں کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران سانحہ مستونگ کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی مزید الرٹ کرنے بھی بات ہوئی ۔مستونگ واقعے پر گفتگو کے دوران کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی بلوچستان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں مستونگ واقعہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے صوبے میں امن وامان کےحوالے سےآل پارٹیز کانفرنس کےانعقاد کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وزیراعلی نے وزیراعظم کوسانحہ مستونگ کےبعد حکومت کے سیکیورٹی اقدامات کےبارے میں آگاہ کیا۔