31 مئی ، 2015
پشاور........... وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پولیس نےمیاں افتخارحسین کونہ میرےحکم پرپکڑا،نہ رہاکرسکتی ہے، خیبرپختونخوا میں پولیس سیاست سے مکمل طورپرپاک ہے۔ پرویزخٹک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس کوپنجاب اورسندھ کی پولیس نہ سمجھا جائے، پولیس کوکہہ دیاہےکہ میاں افتخارکامعاملہ بغیردباؤکےمیرٹ پرنمٹائے، میاں افتخارحسین کےمعاملےپرخیبرپختونخواکی آزادپولیس کاہرفیصلہ قبول ہوگا۔