31 مئی ، 2015
اسلام آباد........ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ قومی یکجہتی سے پاکستان کی ترقی و استحکام ممکن ہے،نظریہ پاکستان پر عمل کر کے دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،مشیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہارایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرینگے، خطے میں بالادستی کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،انھوں نے کہا کہ بھارت کی دشمنی کے باوجود پاکستان نے ترقی کی ہے۔