31 مئی ، 2015
کوئٹہ............ کمانڈرسدرن کمانڈر جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ دشمن ذہنی پستی کا شکارہے،ہمارے بچوں کو مارنے لگاہے، یہ کون سا دشمن ہے،اس کی کیا سوچ ہے؟ یہ دشمن پیچھے سے حملہ کرتا ہے، دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان کا خون ہمیشہ بہتا رہے، سانحہ مستونگ کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصرخان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پشتون اوربلوچ کولڑانےکی سازش کی گئی،ہم سب ملکردشمن سےلڑینگے، ہم سب مل کران سے حساب لیں گے، آپ دشمن کی وجہ سے آپس میں نہ لڑیں، کوئی بھول میں نہ رہے ہم سب ملکردہشتگردوں سے لڑیں گے، اگلی صدی بلوچستان کی صدی ہے۔