پاکستان
31 مئی ، 2015

گوجرانوالہ: فائرنگ سے زخمی ایم پی اے کے دوست بھی جاں بحق

گوجرانوالہ: فائرنگ سے زخمی ایم پی اے کے دوست بھی جاں بحق

گوجرانوالہ........... گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے علاوہ رانا شمشاد کے دوست بھی جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ایم پی اے رانا شمشاد کے دوست محمود شاکر بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ رانا شمشاد کے گارڈ عامر کی حالت نازک ہے۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے (ن) لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رانا شمشاد اور ان کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :