01 جون ، 2015
پیرس.....اے پی پی.....امریکی وزیر خارجہ جان کیری جنیوا میں سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جان کیری سائیکل سے گرنے پر ٹانگ ٹوٹ گئی ہے، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ امریکہ محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر انہیں ٹانگ پر چوٹ آئی ہے، تاہم وہ بے ہوش نہیں ہوئے۔ حادثے کے وقت جان کیری کی قافلے میں طبی عملہ اور ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ ان کے 4ملکی دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور ان کا مزید علاج بوسٹن میں ہوگا، جہاں وہی ڈاکٹر ان کا علاج کریں گے، جنہوں نے کبھی ان کے کولہے کی سرجری کی تھی۔ اپنے پروگرام کے مطابق داعش سے نمٹنے کے متعلق بات چیت کے لیے اتوار کو جان کیری کو پیرس جانے سے پہلے اسپین جانا تھا، تاہم وہ علاج کے لئے اب امریکہ واپس جا رہے ہیں۔