01 جون ، 2015
راولپنڈی........سوپر ماڈل ایان علی کےخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت وکلاہڑتال کے باعث 15جون تک ملتوی کردی گئی، ایان علی آج سادگی کی تصویر بن کر عدالت میں پیش ہوئیں۔ اسٹائل بدلنے لگے، فیشن کے رنگ پھیکے پڑنے لگے،اسٹائیلش انٹری دینے والی ماڈل ایان علی نویں بار عدالت میں پیش ہوئیں تو چہرہ میک اپ سے تھاعاری،لیکن پھر بھی چھائی تھی تازگی ہی تازگی، سخت گرمی میں بھی نیلی گرم ہڈ والی جیکٹ پہن کر ایان علی عدالت آئیں تو نظریں جھکی جھکی تھیں،سر پر جیکٹ کا ہڈ تھا جس سے چہرہ ڈھکا ہوا تھا،لیکن بائیں کندھے پربکھری سنہری زلفیں صاف نظر آ رہی تھیں،جنہیں بار بار ہاتھوں سے سنواراجا رہا تھا۔ ایان علی کی چال میں وہ پہلے والی اکڑ تھی نہ ہی چہرے پر کوئی الجھن،کسی سے جھگڑا کیا نہ کسی سے کچھ کہا،اس بار خاموشی سے آئیں اور خاموشی سے چلی گئیں،لگتا ہے ریمپ پر واک کرنے کی عادی ماڈل اب پیشی یاترا کی بھی عادی ہو گئی ہیں ۔