01 جون ، 2015
کراچی........زمین پھٹ گئی،عمارتیں ہل گئیں،زلزلہ آیا،سمندربھی اُبل پڑا۔ہالی وڈ فلم’’سین اینڈریاز‘‘نے باکس آفس پر تباہی مچا دی۔امریکا میں 5کروڑ 32 لاکھ ڈالریعنی 5ارب 32کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان میں تمام شوزہاؤس فل جا رہے ہیں۔ زمین پھٹ گئی،زلزلے کے جھٹکے سے مضبوط عمارتیں ہل گئیں۔ بپھرے سمندرمیں اٹھتی خوف ناک موجوں نےقہر ڈھادیا۔ ایک ہی پل میں منظر بدل گیا۔سان فرانسسکو کا ایک ریسکیو پائلٹ اپنی بیٹی اور بیوی کی تلاش میں نکل پڑا۔یہ کہانی ہے سین اینڈریاز میں آئے زلزلے کی،جس نے باکس آفس پر تباہی مچادی۔مشہور ریسلر ’’دی راک‘‘کی فلم ’’سین اینڈریاز‘‘نےامریکی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے،5کروڑ 32 لاکھ ڈالریعنی 5ارب 32کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم کے حقیقت سے قریب مناظر نے پاکستان میں بھی شائقین کے دل جیت لیے۔ پاکستان میں جیو نیوز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم کی ہاؤس فل نمائش جارہی ہے ۔