02 جون ، 2015
ممبئی ......بالی ووڈ میں جو کام کبھی نہیں ہوا، اب ہونےجا رہاہے۔کنگ خان ،مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان اوردبنگ سلمان خان جلد اپنے چاہنےوالوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سلمان خان کے قریبی دوست اور فلم "کک"کے ہدایت کار ساجد ناڈیاوالا نے تینوں خانز کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب تینوں خانز کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے۔فلم کی شوٹنگ جنوری 2017ء میں شروع ہو گی اور فلم اسی برس دسمبر میں ریلیز کی جائیگی۔