04 جون ، 2015
اسلام آباد........وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد پنڈی میٹروبس منصوبےکا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے میٹروبس منصوبےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے ہار کربھی راولپنڈی کومیٹرو بس سروس دے دی، حنیف عباسی جیت جاتے تو ہیلی کاپٹرسروس شروع کرا دیتے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میٹروبس سروس کا سنگ بنیاد گزشتہ سال 23مارچ کو رکھا گیا، شہباز شریف نیا پنجاب بنارہےہیں، شہباز شریف کو نئےشعر اپنانےچاہئیں، پاکستان بدل رہا ہے تو شہبازشریف کے شعر بھی بدلنے چاہئیں، شہبازشریف نیاپنجاب بنارہے ہیں، نئےپاکستان میں ہماراساتھ دےرہے ہیں،بہت سارے لوگ میٹروبس سروس کوتفریح کیلئےبھی استعمال کریں گے، میٹرو بس سروس سے ٹائم اور پیسے کی بھی بچت ہوگی، میٹروبس سےبچے15 منٹ میں اسکول پہنچیں گے،اسکول کالج وقت پر پہنچیں گےتو سب والدین بچوں کواسکول بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کے سفر سے مسافروں کے ہزاروں روپے بچیں گے،راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،میٹرو بس سروس ہمارے منصوبوں اور کام کا ایک فیصد ہے، یہ منصوبہ عوام کی امانت ہے، کراچی میں بھی میٹروبس سروس وفاقی حکومت شروع کرنےوالی ہے، کراچی کے عوام کوبھی سواری کا تحفہ دیں گے، اس منصوبےپرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، ہمارےکسی کام یامنصوبےپرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنے ہوئے آج رات مجھے 2سال ہوجائیں گے،پاکستان میں بجلی کی قلت کوختم کردیں گے، بجلی کی قلت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی سستی بھی کریںگے، ساڑھے تین روپے فی یونٹ بجلی سستی ہو چکی ہے،پنجاب سےگوادرتک موٹروے کاآغاز ہوچکاہے، اگلے تین سال میں بجلی سستی کردیں گے،پاکستان میں موٹروے جمہوری طور پربنی، جنگیں ہمیشہ مارشل لا کے دور میں ہوئیں،ترقی ہمیشہ جمہوری حکومت کے دور میں ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری پراتفاق رائےپرقومی قیادت کابھی شکریہ اداکرتاہوں، دہشت گردی کےخلاف فیصلہ کن جنگ کا اعلان کیا، ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتیں گے،کراچی میں اغوا برائے تاوان، بھتا خوری ختم ہورہی ہے،امن تیزی سےآرہاہے،حکومت میں آئےتو ملک میں امن وامان کا مسئلہ تھا، آخری مجرم کو ختم کیے جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،دہشت گردوں اور دہشت گردی کوختم کریں گے،بلوچستان کےحالات میں تبدیلی آرہی ہے، اگلی میٹروبس سروس ملتان میں شروع کی جائےگی، ہمارے دشمنوں کوہماری ترقی ہضم نہیں ہورہی، خٹک صاحب ہمیں کہیں، پشاورمیں بھی میٹروبس سروس بنادیں گے،اقتصادی راہداری کےمغربی روٹ کیلئے30ارب روپےآئندہ بجٹ میں رکھ دیے،3 سالوں میں 7500میگاواٹ بجلی کی کمی ہوگی،ہم 10ہزار500میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے ،اب لاہور سے کراچی تک موٹر وے بنے گی۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ماشاء اللہ کہیں، دشمنوں کی نظر بری ہے،اللہ نظر بد سے بچائے۔