12 جنوری ، 2012
دمشق ... شام کے شورش زدہ شہر حمص میں ایک راکٹ حملے میں ایک فرانسیسی صحافی سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس کے ایک ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر گیلس ڑاکئیر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ فرانسیسی حکومت نے شام سے ان کی ہلاکت اس وقت ہوئی، جب وہ شامی اور غیر ملکی صحافی کے ہمراہ حکام کی دعوت پر شورش زدہ وسطی شہر حمص میں رونما ہونے والے واقعات کی کوریج کے لیے گئے تھے کہ اس دوران وہ راکٹ کی زد میں آ گئے۔لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ صحافیوں پر جب راکٹ حملہ کیا گیا، اس وقت وہ حمص کے علاقے عکرمہ کے نزدیک موجود تھے۔ شہر سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بتایا ہے کہ ان پر دستی بموں یا ایک راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔فرانسیسی حکومت نے شام سے ان کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔