پاکستان
09 جون ، 2015

شور شرابے میں میڈیا سے گفتگو میں دشواری پر عمران خان غصے میں آگئے

شور شرابے میں میڈیا سے گفتگو میں دشواری پر عمران خان غصے میں آگئے

راول پنڈی .......راول پنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شور شرابے میں میڈیا سے گفتگو کرنا دشوار ہوا تو عمران خان غصے میں آگئے۔ کیا فاسٹ بولر کو غصہ ذرا جلدی آ جاتا ہے؟؟ عمران خان آج راول پنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت پر برستے برستے کہیں اور جا برسے، غصہ حکومت پر تھا، اپنے کارکنوں پر جا نکلا۔ انہیں غصہ اس بات پر تھا کہ وہ حکومت پر غصہ نکال رہے ہیں تو کارکن ان کے غصے میں کھنڈت کیوں ڈال رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی عمران خان کئی بار اپنے جلسوں اور پریس کانفرنسوں کے دوران اپنے نزدیک لوگوں کو جھڑک چکے ہیں۔ عمران خان سابق کپتان ہیں اور فاسٹ بولر بھی، ان کے آس پاس موجود لوگوں کو ویسے بھی اگاڑی پچھاڑی سے بچ کر رہنا چاہیے۔

مزید خبریں :