دنیا
11 مئی ، 2012

کنڑ میں افغان فوجی کی فائرنگ، ایک امریکی فوجی ہلاک، 2 زخمی

کنڑ میں افغان فوجی کی فائرنگ، ایک امریکی فوجی ہلاک، 2 زخمی

کابل … افغانستان کے صوبے کْنڑ میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے ایک امریکی فوجی کو ہلاک اور 2کو زخمی کردیا۔ کنڑ صوبے کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ آج صبح فوجی اڈے میں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ حملے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا اور 2 زخمی ہوئے، حملے کے بعد افغان فوجی فرار ہوگیا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ترجمان طالبان کاکہنا ہے کہ افغان فوجی ان کاساتھی تھا اور حملے میں 12 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ رواں سال افغان فوجیوں کی جانب سے اتحادی فوجیوں پر اب تک کم از کم 15 حملے کئے جاچکے ہیں جن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :