09 جون ، 2015
لاہور ......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین منصوبوں پر بھارت کی پریشانی کو سمجھ سے بالاتر ہے، اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان ہی نہیں پورا خطہ ترقی کرے گا ،دھرنوں نے ہر چیز ٹھپ کر کے رکھ دی تھی ، بے بنیاد تنقیدوں سے منصوبے کو نقصان پہنچا تو بڑی بدقسمتی ہو گی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر سیمینار سے خطاب میں کہا کہ منصوبے کا فائدہ نہ اٹھایا تو تاریخ معاف نہیں کریگی ،چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ،وہ ہاتھ نہ پکڑتا تو ہمارا اللہ ہی حافظ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے ہر چیز ٹھپ کر کے رکھ دی تھی ،بےجا تنقیدوں سے منصوبہ ٹھپ ہواتو بڑی بدقسمتی ہو گی ۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے، امید ہے پاکستان چینی کارکنوں کو ہر قسم کی سیکیورٹی فراہم کریگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبہ جیو پالیٹکس کو جیو اکنامکس میں تبدیل کردے گا۔سیمینار میں 3 چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے چینی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔