پاکستان
09 جون ، 2015

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

 چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ....... چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ترجمان نیب کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،اسلم رئیسانی کے خلاف 3نائب تحصیلداروں کی خلاف ضابطہ تعیناتی پرتحقیقات ہوگی۔نیب کے اعلامیے کے مطابق سابق وزیرتعلیم سندھ پیرمظہرالحق کے خلاف جعلی بھرتیوں کی بھی تحقیقات ہوگی،سندھ کے سابق وزیربہبود آبادی سید علی مردان شاہ کے خلاف خورد برد اور اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات ہوگی۔

مزید خبریں :