پاکستان
09 جون ، 2015

وزیراعلیٰ بلوچستان نےکوئٹہ ز اہدان مال گاڑی سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نےکوئٹہ ز اہدان مال گاڑی سروس کا افتتاح کردیا

کوئٹہ.......وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نےکوئٹہ ز اہدان مال گاڑی سروس کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی پر بھی عمل ہوگا۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہنا تھاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا ہورہاہے،، خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم کوئٹہ، زاہدان مال گاڑی سروس چلانے پر مبارکباد کی مستحق ہے، امید ہے کہ وہ جلد اسی روٹ پر پسنجر ٹرین بھی چلائیں گے اور ٹرین کی رفتار کو بڑھائیں گئے تا کہ عوام کو اس کا فائدہ پہنچے۔ انہوں نےاس امید کا اظہار کیاکہ وفاقی حکو مت سبی، ہرنائی سیکشن کی بحالی پر بھی عمل کرے گی۔ ر یلو ے کی چیئرپرسن پروین آغا نے کہاکہ وہ بلوچستان حکومت کی مشکور ہیں جنہوں نے اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں بھر پور ساتھ دیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وقت کی کمی کی وجہ سے تقریب سے جلد روانہ ہوگئے جس پر چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے عہدیدار بھی احتجاجا تقر یب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔ کوئٹہ سے زاہدان کےلئے پہلی ہی مال گاڑی کی روانگی تقریباً دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

مزید خبریں :