09 جون ، 2015
کراچی .......کراچی آرٹس کونسل میں اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام آو کچھ نیا کریں کے عنوان سے تھیٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی آرٹس کونسل میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزشن کے زیر اہتمام آؤ کچھ نیا کریں کے عنوان سے تھیٹر کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف جامعات کے 7گروپوں نے اپنے اپنی پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی نے مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ یہ ایم کیوایم کی طلبہ تنظیم کی جانب سے ایک اچھی کاوش ہے اور اس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔