پاکستان
09 جون ، 2015

ممکنہ طوفان، کراچی کے ساحل پر پولیس اور لائف گارڈ تعینات

ممکنہ طوفان، کراچی کے ساحل پر پولیس اور لائف گارڈ تعینات

کراچی........ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کے ساحل پر پولیس کی نفری اور لائف گارڈز کو جگہ جگہ تعینات کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں بننے والا طوفان اشوبھا کراچی سے 550 کلومیٹر دور ہے۔ممکنہ طوفان کے پیش نظر کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کرکے پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ جگہ جگہ لائف گارڈز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ پابندی ماہی گیروں کے تحفظ کیلئے گہرے سمندر میں جانے پر لگائی گئی ہے اور تفریح کیلئے ساحل پر آنے والے عوام کو نہ روکا جائے مگر پولیس اس ہدایت کو خاطر میں نہیں لارہی،جو بھی آرہا ہے، اُسے ڈنڈے کے زور پر واپس لوٹایا جارہا ہے، یہی نہیں بلکہ پولیس نے ساحل پر اونٹ اور گھڑسواری سے روزی کمانے والے افراد کو بھی چلتا کردیا ہے۔ اس صورتحال سے شہری خاصی پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران طوفان کی شدت میں اضافے جبکہ لہروں کی اونچائی 15سے 18 فٹ ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :