پاکستان
09 جون ، 2015

بھارت پاکستان کو توڑنے کے درپے ہیں، مولانا فضل الرحمان

بھارت پاکستان کو توڑنے کے درپے ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد......کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو توڑنے کے درپے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں جے یو آئی کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دورۂ بنگلادیش میں اعتراف کرلیا کہ پاکستان توڑنے میں بھارت کا کردار تھا او ر 1971ء کی جنگ میں بھارتی فوج نے حصہ لیا تھا، پاکستانی قیادت کو بھارت کے مذموم عزائم پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :