پاکستان
09 جون ، 2015

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی وزیراعلیٰ شہباز شریف پر کڑی تنقید

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی وزیراعلیٰ شہباز شریف پر کڑی تنقید

اسلام آباد.........اپوزيشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ اجلاس میں وزیراعظم کو تو درگزر کردیا، لیکن وزیراعلیٰ پنجاب سے دو دو ہاتھ کرنا نہیں بھولے، لوڈشیڈنگ کے خلاف ان کے سارے احتجاجی طریقے انہیں یاد دلائے۔ گذشتہ دور حکومت میں وفاق کے خلاف بطور احتجاج اپنی سرکاری میٹنگز میں شہباز شریف کا دستی پنکھے استعمال کرنا انہیں تو شاید بھول بھی گیا ہو، خورشید شاہ کو نہیں بھولا، تبھی تو آج قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں خورشید شاہ نے اپنی توپوں کا رخ بڑے میاں کو چھوڑ کر چھوٹے میاں کی طرف کرلیا۔ سندھ میں بجلی کی کمی کارونا ایک نہیں دو دو گانوں کے حوالے سے دیا، ایک گانے میں یہ کہا کہ محبوب سے درخواست کی جارہی ہے کہ تم شہری علاقے میں نہ جاؤ، گرمی ہے تو کیا، تم پر پنکھا ہم جھلتے ہیں۔ پھر خورشید شاہ کے دوسرے حوالے یعنی دوسرے گانے میں محبوب سے صرف اتنی درخواست کی جارہی ہے کہ آج کی رات بھمبور میں گزار لی جائے، یہاں یہ ذکر نہیں کہ محبوب گرمی سے تنگ آکر کہیں اور جارہا ہے۔

مزید خبریں :